ریاض سیزن میں دنیا بھر کے ثقافتی رنگوں کا میلہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "ریاض سیزن” کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز ہو گیا۔

وزارتِ اطلاعات اور ریاض سیزن کے اشتراک سے سویدی پارک میں منعقدہ اس ایونٹ کا مقصد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کو ایک دوسرے کے کلچر سے روشناس کرانا ہے۔سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، مصر، شام، انڈونیشیا، فلپائن اور دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے، جن میں ان ممالک کی روایات، موسیقی، رقص اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا۔ اس دوران معروف بین الاقوامی گلوکار بھی پرفارم کریں گے جبکہ مختلف ثقافتی اشیاء اور کھانوں کے اسٹالز عوام کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔بچوں کے لیے خصوصی زون بھی بنایا گیا ہے جہاں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی و ثقافتی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن ہر سال اس ثقافتی زون کا اہتمام اس لیے کرتا ہے تاکہ مختلف قومیتوں کے لوگ ایک دوسرے کی ثقافت سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوں اور عالمی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ ملے۔

This post was originally published on VOSA.