سپریم کورٹ کا ہنگامی حکم، نومبر SNAP ادائیگیاں روکی گئیں

 امریکی سپریم کورٹ نے ہنگامی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نومبر کے لیے مکمل SNAP فوڈ ایڈ ادائیگیوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

 یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی اپیل کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ضلعی عدالت کے اُس حکم کو معطل کرے جس میں حکومت کو نومبر کی مکمل ماہانہ فوڈ اسٹامپ مراعات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔اپیل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ حکومت نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اگر اسے مکمل رقوم منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا تو وہ اخراجات ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث ہوں گے کیونکہ ایک بار فنڈز تقسیم ہو جانے کے بعد واپس حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔درخواست میں کہا گیا کہ "اگر حکومت کو نومبر کے مکمل فنڈز ادا کرنے پر مجبور کیا گیا تو ان رقوم کی واپسی ممکن نہیں ہوگی، اور یہ نقصان آئندہ مہینوں کے لیے غذائی پروگراموں کے بجٹ میں مزید خلا پیدا کرے گا۔”امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ سپریم کورٹ نے انتظامیہ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کے دفاع کے لیے دن رات کام جاری رکھیں گے۔”

This post was originally published on VOSA.