
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے خیرپور ٹامیوالی کادورہ کیا،بہاولپور کور کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا،سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج چیلنجز سے بخوبی واقف ہے،قوم کی حمایت سے وطن دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں،پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خیرپور ٹامیوالی کا دورہ۔سپہ سالار نے بہاولپور کور کی تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا۔جوانوں کے تربیتی معیار،آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کو خوب سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فیلڈ ایکسرسائز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشقوں کامقصد مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیےپیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہترکرناہے۔سپہ سالار نے خطاب میں جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں،انہوں نے کہا پاک فوج درپیش چیلنجز سے بخوبی اگاہ ہے،قوم کی حمایت سے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاک فوج علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے،پاک فوج کی پوری توجہ سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے،،اس سے قبل ارمی چیف بہاولپور پہنچے تو کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
This post was originally published on VOSA.