اسٹیٹ بینک آف پاکستان :ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 28 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یکم دسمبر کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے۔یکم دسمبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح یکم دسمبر تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے

This post was originally published on VOSA.