واشنگٹن ہائٹس ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی،ملزم گرفتار

واشنگٹن ہائٹس کی سی فوڈ کنگ فش مارکیٹ میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ واقعہ واشنگٹن ہائٹس میں سی فوڈ کنگ فش مارکیٹ کے اندر پیش آیا، جہاں ایک 37 سالہ شخص کو ہولڈ اپ کے دوران چہرے پر گولی مار دی گئی۔37 سالہ ہیٹن کامچو بونیلا کو قتل،ڈکیتی اور حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور باتھ روم گیا۔جب وہ باہر آیا تو اس نے کیشیئر کی طرف بندوق سے اشارہ کیا اور میز پر جانے سے پہلے اس کا فون لے لیا۔متاثرہ شخص ریسٹورنٹ میں بیٹھا تھا جب ملزم نے اس سے رقم اور موبائل فون کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد مشتبہ شخص نے بندوق نکالی اور گولی چلا دی۔اسے تشویشناک حالت میں ماؤنٹ سینائی مارننگ سائیڈ ہسپتال میں شفٹ کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

This post was originally published on VOSA.