
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ شہر کے مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہا ہے جن کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی۔نیو یارک پولیس کا 10پریسنکٹ عملہ 24 دسمبر 2023 کو 22 اسٹریٹ اور 7 ایونیو کے علاقے میں پیش آئے ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔جو ایک شخص کے ساتھ واردات کر کے 7 ایونیو 23 اسٹریٹ پر شمال کی طرف بھاگ گئے۔ نیویارک سٹی 83 پریسنکٹ کے عملے کو ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 33 کی حدود میں ہونے والے حملے کا ملزم بھی مطلوب ہے جو 14 دسمبر 2023 کوولسن ایونیو سب وے سٹیشن پر ایک شخص پر حملہ آور ہوا جسے مختلف نوعیت کے زخم آئے۔113 پریسنکٹ کا عملہ ایک گمشدہ شخص کو تلاش کر رہا ہے جو بدھ 3 جنوری 2024 کی رات پونے دس بجے سے غائب ہے۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 48 ویں ،108 اور 109 پریسنکٹ عملے کو چوری کی وارداتیں کرنے والے تین ملزمان کی
تلاش ہے جو بالترتیب 23 دسمبر کو 39-12مین اسٹریٹ کے سامنے 44 سالہ خاتون کے ساتھ واردات میں مطلوب اور 3 دسمبر کو چرچ کے تہہ خانے سے کاروباری دستاویزات اور دیگر مختلف اشیاء کا صفایاکرنےو الے جب کہ 3 جنوری 2024ء کو 61-01 براڈوے پر واقع مذہبی ادارے میں نقدی اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگیا تھا۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو 102، 103 اور 104 پریسنکٹ کی حدود میں ہونے والے ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے جن کی تصاویر کے ذریعے محکمے نے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔نیویارک پولیس کی 33 ویں پریسنکٹ کا عملہ ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 3 کی حدود میں ہونے والے حملے میں ملوث افراد کو تلاش کر رہا ہے۔واقعہ 2 جنوری 2024 کو 168 ویں اسٹریٹ اسٹیشن پر رونما ہوا جہاں دو نامعلوم ملزمان ایک 44 سالہ شخص کو زد و کوب کرنے کے بعد نا معلوم سمت کی جانب فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک پولیس نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف ہوا کہ ایک بڑی ڈکیتی کی واردات
میں پولیس افسر بھی ملوث نکلا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے چوبیس سالہ پولیس افسر کو گرفتار کرلیا جبکہ جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کی تصاویریں جاری کردی ہیں۔نیویارک سٹی پولیس کے 52 پرسینکٹ نے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں ملوث غیر حاضر 24 سالہ پولیس افسر اروشیا اینڈی کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر ڈکیتی کی واردات کے علاوہ اپنی شناخت چھپانے کا بھی الزام ہے۔52 پرسینکٹ کو ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی تلاش ہے جس نےایک کار میں بیٹھی 28 سالہ خاتون پر آتشی اسلحہ سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔

52 پریسنکٹ کو ہی 2 معلوم ملزمان کی تلاش ہے جنھوں نے بین بریج ایونیو پر 2 نوجوانوں پر آتشی اسلحے سے حملہ کیا اور باآسانی فرار ہوگئے، اس حملے میں اکیس سالہ نوجوان کی بائیں ٹانگ اور بائیس سالہ نوجوان کا دائیاں پاؤں زخمی ہوا۔

52پرسینکٹ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ، پولیس نے لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا پریسنکٹ 20 ایک پندرہ سالہ نوجوان پر حملے میں ملوث تین ملزمان کی تلاش کر رہا ہےحملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو ایمر جنسی سروسز نے اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پرسینکٹ 69 کو نائن ون ون پر ایک شکایت ملی کہ 1550 ایسٹ کی اسٹریٹ 102 پر پندرہ سالہ لڑکے کو گولیاں ماری گئی ہیں یہ اطلاع ملتے ہیں پولیس کا ایمرجنسی سروسز کا عملہ وہاں پہنچا اور زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا جہاں وہ چل بسا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے ۔نیویارک پولیس کے مطابق پرسینکٹ 6 اور 13 کی حدود میں ففتھ ایونیو کی 16 اسٹریٹ سے 21 سالہ لڑکی جبکہ 14 اسٹریٹ سے 24 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی حملے کا واقعہ پیش آیا،دونوں واقعات میں ایک نوجوان ملوث ہے جس کی تلاش جاری ہے۔105 پرسینکٹ کو 73 سالہ معمر شخص نے شکایت درج کروائی کہ ایک نامعلوم سیاہ فام شخص نے پہلے تلخ کلامی کی اور پھر حملہ کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا، پولیس نے سی سی ٹی وی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتاری میں مدد کے لیے اس کی تصویر جاری کی ہے۔اس کی تصویر جاری کی ہے اور شہریوں سے مددکی بھی اپیل کی ہے۔
This post was originally published on VOSA.