8 جنوری کو بنگلہ دیش کی 12 ویں قومی اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی قیادت میں عوامی لیگ نے نصف سے زیادہ نشستیں جیت کر پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔بنگلہ دیش کی قومی اسمبلی کے ارکان کی مدت پانچ سال ہے اور قومی اسمبلی کے ارکان تاحیات دوبارہ منتخب ہونے کے اہل ہوتے ہیں۔ اگر کوئی جماعت پارلیمنٹ کی 300 میں سے نصف سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیتی ہے تو وہ اکثریتی جماعت کے طور پر حکومت تشکیل دے سکتی ہے اور وزیر اعظم نامزد کر سکتی ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر بچوں کے ووٹ ڈالنے اور ٹھپے لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ایک صارف اشوک سوین نے تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش الیکشن میں بچے بھی ووٹ ڈال رہے ہیں ۔ بچوں کے ٹھپے لگانے کی وڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
This post was originally published on VOSA.