نیویارک میں ٹائمز سکوائر پر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے زیر اہتمام پاکستان کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ٹائمز سکوائر نیویارک کا مصروف ترین علاقہ ہےجہاں ہونیوالے مظاہرے میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور ارکان جمع ہوئے ، انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پارٹی اور عمران خان کے جھنڈوں کے علاوہ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں نعرے درج تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چرانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی ۔ وہ امریکہ میں قانون و پالیسی سازوں کو بھی پاکستانی الیکشن سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کررہے ہیں اور دھاندلی کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔اس مو قع پر معروف صحافی وجاہت سعید خان نے بھی حالیہ الیکشن کے نتائج میں تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا۔احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہونی چاہئیے۔احتجا ج میں شامل افرا د نے پی ٹی آئی چئیر مین کی فل فور رہا ئی کا مطا لبہ کرتے ہوئے پا کستا نی عوا م کے مینڈیٹ پر ڈا کہ ما رنے کی کوشش کی مذ مت کی۔
This post was originally published on VOSA.