نیویارک میں ری پبلیکن پارٹی سے کانگریس کی اُمیدوار اسرائیلی نژاد امریکی سیاستدان مازی فلپ الیکشن میں مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے ان کے پاس پہنچ گئیں۔ مسلم کمیونٹی نے غزہ کی صورتحال پر خاتون سیاستدان کے سامنے شکایت کے انبار لگا دیے۔اسرائیلی نژاد امریکی سیاستدان مازی ملیسا فلپ اِن دنوں نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ تھرڈ سے ری پبلیکن پارٹی کی ا ُمید وار ہیں۔ مازی فلپ مسلمانوں اور ساوتھ ایشئن کمیونٹی سے 13 فروری کو ہونےو الے اسپیشل الیکشن میں حمایت حاصل کرنے ان کے پاس پہنچی اور اپنا منشور پیش کیا۔ ساوتھ ایشین کمیونٹی میں شامل مسلمانوں نے غزہ کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار اور مختلف سوالات کیے ۔شرکاء کے سوالات سن کر کانگریس امیدوار مازی فلپ بولی کہ میری نظر میں کسی کا بھی مذہب، قومیت اور رنگ و نسل اہمیت نہیں رکھتا، میں برابری کی قائل ہوں، اسرائیل اور فلسطین کا معاملہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور میری خواہش ہے کہ وہاں امن قائم ہو۔اس ملاقات میں ساوتھ ایشئن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات شریک تھیں۔مازی فلپ نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی میں مسلمانوں کے ساتھ دوستی کو بہترین پایا ہے ۔اس موقع پر تارکینِ وطن کی آمد کے باعث جنم لینے والے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ کانگریس امیدوار کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ایمگرینٹس کی آمد میں اضافہ ہوا، ٹیکس اور مہنگائی کی شرح بھی بڑھ گئی ہے، میں منتخب ہوئی تو کانگریس میں ان مسائل پر بھرپور آواز اٹھاؤں گی ۔اسپیشل الیکشن میں ری پبلیکن پارٹی سے کانگریس کی اُمیدوار مازی فلپ نے مسلمانوں کو یہ یقین دلایا کہ وہ منتخب ہوکر ان کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔
This post was originally published on VOSA.