
مشہور روسی اپوزیشن رہنما ایلکسی نوالنی کی بیوہ یولیا نوالنایا نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کردیا ۔ایلکسی نوالنی کی بیوہ یولیا نوالنایا کا کہنا تھا کہ 3 دن قبل ولادیمیر پیوٹن نے الیکسی نوالنی کو قتل کردیا۔ الیکسی 3 سال کی اذیت اور تشدد کے بعد جیل کالونی میں وفات پاگئے ۔ولادیمیر پیوٹن کے خلاف لڑائی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک الیکسی نوالنی کا ساتھ دینے والی ان کی اہلیہ نے اہنے شوہر کے کام کو جاری رکھنے کا بھی وعدہ کیا۔یولیا نوالنایا نے کہا کہ سب سے اہم چیز جو ہم ایلکسی نوالنی اور اپنے لیے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ اپنی لڑائی جاری رکھیں۔ ہمیں جنگ ، بدعنوانی، ناانصافی ، منصفانہ انتخابات، اظہار رائے کی آزادی اور اپنے ملک کو واپس لینے کے لیے اپنی جدو جہد میں ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی عزم کیا۔
This post was originally published on VOSA.