روس کے خلاف یوکرین کی جیت مغرب کی مرہون منت ہوگی،صدر زیلنسکی

امید ہےامریکی کانگریس امداد جاری کرئے گی،بعض مغربی ممالک ہتھیاڑوں کی فراہمی یقینی بنائیں

 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے دو سالوں کے دوران 31 ہزار یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں۔سال 2024 فورم سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یہ نقصان یوکرین کے لیے ایک عظیم قربانی ہے،زیلنسکی نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں دسیوں ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے تک درست اعداد و شمار معلوم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنے مارے گئے، کتنے قتل ہوئے، تشدد کیا گیا، یا کتنے جلاوطن کیے گئے۔یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین نے 24 فروری 2022 کو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک اپنے مرنیوالے  فوجیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔روس نے بھی اموات کے چند سرکاری اعداد و شمار بھی فراہم کیے ہیں، زیلینسکی نے کہا کہ ہمارے پاس جیت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں،روس کے خلاف جیت مغرب کی مرہون منت ہو گی ،امید ہے کہ امریکی کانگریس جلد ہی امداد جاری کردے گی ،بعض مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاڑوں کی فراہمی میں تاخیر برتی جاتی ہے یہ بھی امید ہے کہ بعض مغربی ممالک ہتھیاڑوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے

This post was originally published on VOSA.