مقبول ترک اداکارہ Hande Ercel جیسے کہ "You Knock on My Door” اور "Aşk Laftan Anlamaz” جیسی ہٹ سیریز میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہے۔حال ہی میں، اداکارہ نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) فریمز 2024 کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا۔تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں ہریتک روشن، عامر خان، اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی میں صحیح وقت پر بھارت کا دورہ کررہی ہوں اور میرے لیے ایک نیا دروازہ کھل رہا ہے جس میں کام کے مواقع ہیں۔ترک اداکارہ نے "PK” اور "3 Idiots” کو اپنی پسندیدہ فلمیں بتایا اور ہدایت کاروں میں سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا دورہ کرنا ان کا "مقدر” تھا۔” اداکارہ نے بھارتی اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ "فرام بالی ووڈ سے ترک ڈرامہ بارڈرز پر اداکاری کے عنوان سے سیشن میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کھرانہ کی موسیقی کی صلاحیتوں کو سراہا
This post was originally published on VOSA.