غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چائیے،کانگریس مین جمال بوومین

اےپی پیک کے زیر اہتمام خاور بیگ کی رہائش گاہ پر میٹ اینڈ گریٹ


امریکی کانگریس مین  جمال بو ومین  ایک بار پھر مظلوم فسلطینیوں کی آواز بن گئے اور کہا کہ غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے ۔یہ بات انھوں  نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اپنے اعزاز میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سے خطاب میں کہی۔امریکن  پاکستانی  پبلک افیئرز کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 16 سے منتخب کانگریس مین جمال بوومین کے اعزاز میں خاور بیگ کی رہائش گاہ پر میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی ابتداء تلاوتِ کلام ِ پاک سے ہوئی۔میٹ اینڈ گریٹ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھیں،اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ کانگریس کے زیادہ تراراکین اسرائیل کے حامی ہیں،غزہ کے معاملے پر ہر کوئی آواز نہیں اٹھا رہا، جمال بوومین کی انسانی حقوق کے لیے جدو جہد اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اس موقع پر  تقریب کے میزبان خاور بیگ  نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر ہر مسلمان غمزدہ ہے،17 فیصد نوجوان امریکی اس معاملے پر آواز اٹھا رہے ہیں لیکن ہماری انتظامیہ سنجیدگی نہیں دکھارہی۔میٹ اینڈ گریٹ کےدیگر شرکاء نے بھی جمال بوومین کی طرزِ سیاست کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمال بوومین ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق،انصاف اور برابری کی  بنیاد پر سیاست کرتے ہیں۔ تقریب کے مہمان کانگریس مین جمال بوومین نے25 جون کو پرائمری الیکشن  کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے  ہوئے کہا کہ میری جدو جہد جمہوریت،آزادی،انصاف اور برابری  کے حقوق کے لیے ہے،غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔اس موقع پرمیزبان خاور بیگ نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جون میں ہونےو الے پرائمری الیکشن میں جمال بوومین کو لازمی ووٹ دیں، میٹ اینڈ گریٹ کے اختتام پر شرکاء  نے کانگریس مین کو انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے  بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

This post was originally published on VOSA.