
ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل، نیویارک سٹی کے میئرایرک ایڈمزا ور پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان نے مشترکہ طور پر ایک بین الریاستی سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ایسی گھوسٹ کاروں کے خلاف کاروائی کرے گی جنھوں نے ایسی جعلی نمبر پلیٹس لگائی ہوئی ہیں جو ٹریفک کیمروں اور ٹول میں شناخت نہیں ہوتی۔۔گزشتہ روز کی گئی کاروائی میں جعلی لائسنس نمبر پلیٹ والی تہتر گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، 282 کو سمن جاری کیے گئے اور 8 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام سب کے لیے بالکل واضح ہے کہ اگر کسی نے ٹریفک اور ٹول کیمروں سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹ استعمال کی تو اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ میئر نیویارک ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے ، ایسے تمام افراد جنھو ں نے ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس لگائی ہوئی ہیں وہ اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
This post was originally published on VOSA.