اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود،اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو رفح میں اپنے منصوبہ بند زمینی حملے میں پرعزم ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ آئی ڈی ایف کے رفح میں داخل ہونے کے بغیر فتح مکمل کرنا ناممکن ہے۔واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی شہر رفح میں پناہ کے متلاشی بے گناہ فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے قابل اعتبار منصوبے کے بغیر بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی شروع کرے۔تاہم اسرائیلی حکومت کے پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے امریکی حمایت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، کئی بار ہم نے اپنے دوستوں سے اتفاق کیا اور کئی بار ہم ان سے متفق نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں ہم نے ہمیشہ وہی کیا جو ہماری حفاظت کے لیے ضروری تھا، اور ہم اس بار بھی ایسا ہی کریں گے۔”
This post was originally published on VOSA.