گوہر خان نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹےکاچہرہ دنیا کو دکھا دیا

گوہر اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ اس وقت مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کےلیے موجود ہیں۔ انہوں نے عمرہ ادائیگی کے دوران کے کعبہ شریف کے سامنے اپنے بیٹے کی تصویر لی جس میں بچے کا چہرہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گوہر خان نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ وہ تین روز قبل مسجد نبویﷺ پہنچی تھیں جہاں کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، اسکے بعد عمرہ کی ادائیگی کےلیے وہ مکہ پہنچی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.