
نیویارک میں پاکستان امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ملک قدیر کے بڑے بھائی دلبر خان86برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔مرحوم عرصہ دراز سے علیل ہونے کے باعث نیویارک کے علاقے کوئینز میں واقع نرسنگ ہوم میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی تجہیز وتکفین کے انتظامات الریان مسلم فیونرل سروسز کی طرف سے کیے گئے ۔مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لیے نارتھ کرولینا روانہ کیا جائے گا ۔پاکستانی وامریکن کمیونٹی نے ملک قدیر کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے غم ورنج کا اظہار کیا اور دعا کرائی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجار میں اضافہ کرئے اور اہلخانہ کو صبروجمیل عطا کرئے
This post was originally published on VOSA.