فائر فائٹرز جان جوکھوں میں ڈال کر لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں،میئر نیویارک

میئر ایرک ایڈمز کا برونکس جیکوبی ہسپتال کا دورہ،زخمی فائر فائٹرز کی خیریت دریافت کی

نیویارک:میئر ایرک ایڈمز برونکس میں واقع جیکوبی ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہفتے میں ہسپتال میں دوسری بار آیا ہوں۔ہسپتال شہریوں کو بہترین علاج فراہم کررہا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہنگامی حالات کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نیویارک والوں کو دو الارم فائر کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں جس میں نیویارک شہر کے تین بہادر زخمی ہوئے تھے۔ دو فائر فائٹرز کی حالت ٹھیک نہیں لیکن مستحکم حالت میں ہیں اور تیسرا زخمی مستحکم حالت میں ہے ۔انہوں نے برونکس میں ایک نجی رہائش گاہ میں آتشزدگی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ میرے خیال میں تمام نیو یارک والے اس مہارت کی قدر کرتے ہیں جو ہمارے فائر فائٹرز کی خدمات لاجواب ہے اور وہ نہ صرف گھر کے مکینوں کے لیے بلکہ ایک دوسرے کے لیے بھی موجود ہیں۔میئر نے EMS ممبران کا شکریہ ادا  کیا جو جائے وقوعہ پر پہنچے اور فوری طور پر لوگوں کی جان بچائی بلکہ دیکھ بھال کی ۔یہ دیکھ کر فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ واقعی فائر فائٹرز  نیویارک شہر کے لیے بہترین ہیں۔ انھیں شہر کے لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اس بات کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ اپنا کام کرنے کے لیے کتنے پرعزم ہیں۔ آج کا واقعہ اس بات کی عکاسی اور یاد دہانی ہے کہ فائر فائٹر کا کام کتنا خطرناک ہے اور وہ ان بحرانوں کا جواب دینے اور ان سے نمٹنے میں کس طرح بہترین پیشہ ور ہیں۔ اس شہر کے لوگوں کی طرف سےمیں ان کی ہمت شہر کے لیے ان کی وابستگی اور ان تمام بے گناہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو بغیر کسی زخم کے جائے وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔تقریب سے فائر کمشنر کاواناگ  سمیت دیگر حکام نے بھی خطاب کیا۔

This post was originally published on VOSA.