طائف پاکستانی سکول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں ہم سب پر لاگو ہوتا ہے سعودی قوانین پر عمل کریں کمیونٹی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔طائف پاکستانی سکول میں کمیونٹی کے مسائل سننے کے لیے پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور سوشل ویلفیئر قونصلر شیراز خان نے سکول اور کمیونٹی کے مسائل سنیں جس میں کمیونٹی کی جانب سے سکول کے مسائل ڈبل شفٹ ختم کرنے سمیت دیگر کمیونٹی مسائل کو اجاگر کیا گیا جس پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکول کمیونٹی کو مزید فعال اور منظم طریقے سے سکول چلانے کی ہدایت کر دی تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے گا اوورسیز کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تمام اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں ہم پر لازم ہے ہم سعودی قوانین کا احترام کریں تقریب سے سکول پرنسپل قیصر خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور کمیونٹی کو سکول کی سالانہ نصابی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کیا تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کرنل(ر) ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹرایاز خان، ڈاکٹر راعی احمد، راجہ عامر خان، فیاض احمد چانڈیو، ڈاکٹر عارف ،محمد اکرام بلال خان، عثمان خان، فخر عالم اور عماد خان سمیت دیگر شامل تھے۔
This post was originally published on VOSA.