باپ کو قتل کنے والی بیٹی گرفتار،فائرنگ کے واقعات میں3افراد زخمی،چاقو کے وار سے ایک زخمی
مین ہٹن، نیویارک میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تھانہ نمبر40 مڈ ٹاؤن ساؤتھ پولیس کو ایک خاتون پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے22سالہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا دو افراد کے ساتھ کسی بات پر تنازعہ ہوا جس کے بعد ایک حملہ آور نے چاقو نکالا اور خاتون کے سینے پر وار کیے جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ایک خاتون بھی ملوث ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ کوئنز میں ایک ہفتہ قبل 70سالہ والد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والی 30سالہ انا کومک کو نیوجرسی سے گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمہ انا نے کوئنز میں ایک ہفتہ قبل والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئی تھی ۔ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کا رویہ ٹھیک نہیں تھا وہ اسے استعمال کرتے تھے ۔میں غلط حرکات سے تنگ تھی جس پر دلبرداشت ہوکر باپ کو قتل کیا ۔ مین ہٹن، نیویارک میں ایسٹ ہارلیم میں 125 میٹرو نارتھ اسٹیشن کے قریب ایک شخص کو گولی مار دی گئی ۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میٹرو این اسٹیشن کی پٹریوں کے ساتھ ساتھ پارک اے وی پر ای 127 اسٹریٹ اور ای 126 ویں اسٹریٹ کے درمیان فٹ پاتھ پر پیش آیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ مین ہٹن، نیویارک میں ہیرالڈ اسکوائر کے قریب براڈوے اور ڈبلیو 33 ویں اسٹریٹ پر جھگڑے کے دوران ایک شخص کو گولی ماردی گئی جس کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ مین ہٹن، نیویارک میں تھانہ نمبر30کی حدود میں Hamilton Pl کے علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 14سالہ لڑکے کے ہاتھ میں اپنی گن تھی جس سے اتفاقیہ گولی چل گئی ۔پولیس کا کہنا ہے ہتھیاڑ کو ضبط کرلیا گیا اور زخمی لکے کو حراست میں لے لیا ہے ۔بروکلین، نیویارک میں تھانہ نمبر67کی حدود میں بدھ کی الصبح 839 البانی ایونیو کے فورنٹ میں ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں پر زخمی شخص کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
This post was originally published on VOSA.