
لوئر مین ہٹن (ویب ڈیسک)کولمبیا یونیورسٹی کے بہت سے مظاہرین(طلباء) کے خلاف لگائے گئے الزامات ختم کر دئیے گئے ہیں۔الزامات ختم ہونے پر لوگ پریشان ہیں اور مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے دفتر کے باہر تحریک #EndJewishHatred کے ساتھ لائے گئے درجنوں افراد جمع بھی ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہودی نفرت ختم کرو۔ہم اس بات پر پریشان ہیں کہ کولمبیا یونیورسٹی کے ہیملٹن ہال پر قبضے کے دوران کی گئی 46 گرفتاریاں ہوئی اور 31 مقدمات کو ختم کردیا گیا ۔ مین ہٹن ڈی اے نے کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف الزامات ختم کردئیے ہیں۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ شواہد کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ختم کیے گئے ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے فلسطینیوں کے حامیوں کا قبضہ ختم کرانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا اور مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔ڈی اے بریگ کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ہم حقائق، شواہد اور عدالت میں ثابت ہونے والی باتوں کی بنیاد پر الزامات لاتے ہیں اور دفتر کیمپس کے احتجاج سے پیدا ہونے والے کئی مقدمات کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
This post was originally published on VOSA.