نیویارک(ویب ڈیسک) بروکلین میں گزشتہ ماہ حملہ آور نےخاتون کو مکے مار کر زخمی کردیا تھا جس کے بعد تقریبا ایک ماہ کا عرصہ روپوشی میں گزرا۔ملزم52 سالہ جوناتھن کائے نےتھانہ نمبر78 کے افسران کے سامنے گرفتاری پیش کردی ہے ۔ان پر دوسرے اور تیسرے درجے کے حملے کرنے کا الزام ہے۔ملزم انویسٹمنٹ بینکر کے شعبے سے وابستہ ہے اور 8 جون سے روپوشی کی زندگی بسر کررہا تھا۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ خاتون نے 12 جون کو حملے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ میں متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کائے نے اس کے چہرے پر مکے مارے جس سے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور آنکھ سیاہ ہوگئی۔
This post was originally published on VOSA.