بائیڈن نے ذہنی تندرستی کے بارے میں خدشات کو مسترد کر دیا

بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر رب العالمین نے انہیں کہا تو وہ دوڑ سے باہر جائیں گے۔اگر رب نے نہیں کہا تو دوڑ میں شامل رہوں گا

صدر بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  ہونے والےمباحثے کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بیٹھے ہیں اور انٹرویو دیتے ہوئے  اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بحث ٹھیک طریقے سے نہیں کی تھی لیکن صڈر بائیڈن  اپنی عمر اور ذہنی فٹنس کے حوالے سے سختی سے پیچھے ہٹ گئے۔نیوز اینکر نے 22 منٹ کے دوران بائیڈن پر نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی بحث کی کارکردگی پر بار بار دباؤ ڈالا بلکہ ان رپورٹس پر بھی کہ ان کی کوتاہیوں کی نشاندہی کی ۔بائیڈن نے اپنی  کامیابیوں کا زکر کیا  کہا کہ میں ہی وہ لڑکا تھا جس نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک امن منصوبہ بنایا تھا جو شاید نتیجہ خیز ہو۔ میں بھی وہ لڑکا ہوں جس نے نیٹو کو بڑھایا۔ میں وہی لڑکا ہوں جس نے معیشت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے  تمام انفرادی کام  مکمل کیے  جو خیالات میں  تھے جو میرے سے بن سکا میں نے پورا کیا  ہے ۔ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے جواب دیا کہ کیا میں 10 میں 10 فلیٹ چلا سکتا ہوں؟ نہیں لیکن میں اب بھی اچھی حالت میں ہوں۔کمزوری سے متعلق سوال پر  بائیڈن نے جواب دیا کہ  صاف صاف کہا کہ میں ابھی فٹ ہوں ذہنی طور پر تندرست ہوں جن لوگوں کو خدشات ہیں وہ درست نہیں ہیں۔صدر بائیڈن نے کہا کہ رب العالمین نے انہیں کہا تو وہ دوڑ سے باہر ہوجائیں گئے۔اگر نہیں کہا تو دوڑ میں شامل رہوں گا ۔

This post was originally published on VOSA.