
نیویارک سٹی(ویب ڈیسک)نیو یارک سٹی کے وہ رہائشی جو ای بائیک کا استعمال کرتے ہیں ان کے لیے بری خبر ہے کہ رواں سال ای بائیک کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 10 جولائی سے ہوگا۔ سالانہ سٹی بائیک یا Lyft Pink All Access کی رکنیت رکھنے والوں کے لیے E-bike کی فیس موجودہ $0.20 سے بڑھ کر $0.24 ہو جائے گی۔ نان رجسٹرڈ ممبران فیس کو $0.30 سے بڑھا کر $0.36 ہو گی۔ Citi Bike نے تسلیم کیا کہ قیمتوں میں تبدیلی صرف نیویارک شہر میں سواریوں کو متاثر کرتی ہے۔نیو جرسی میں سواریوں کے لیے ای بائک کی قیمتیں اس وقت تبدیل نہیں ہو رہی ہیں۔
This post was originally published on VOSA.