نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور نیوجرسی کے گورنر فل مرفی نے وفاقی حکام کے ساتھ مل کر ہڈسن ریور کے نیچے نئی گیٹ وے ریل سرنگ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔یہ ملک میں ماس ٹرانزٹ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کو فراہم کی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔پروجکیٹ کو مکمل کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے ۔اس حوالے وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پوائنٹ آف نو ریٹرن” سے گزرتا ہے اور اسے اب واپس نہیں لیا جا سکتا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ متعدد رکاوٹوں کے بعد گیٹ وے پوری رفتار سے آگے بڑھ گا اور ایف ٹی اے کے اربوں ڈالرز اہم کام اور تعمیرات کے لیے استعمال ہوں گے ۔گیٹ وے کا مستقبل یقینی ہے اور امریکہ میں عوامی کاموں کا سب سے اہم منصوبہ ہے۔حکام کا خیال ہے کہ نیو جرسی اور مڈ ٹاؤن میں پین اسٹیشن کے درمیان تعمیر ہونے والی نئی ٹنل 2035 تک مکمل نہیں ہو سکتی۔جب یہ پروجکیٹ مکمل ہوگا تو یہ نیوجرسی ٹرینوں اور ایمٹرک ٹرینوں کے لیے اضافی صلاحیت فراہم کرے گا۔سنگل ٹریک سرنگ 110 سال پرانی ہے اور 2012 میں سپر طوفان سینڈی کے دوران سیلاب سے ہونے والے نقصان سے دوچار ہے۔سینڈی طوفان سے قبل 2010 میں ہڈرسن کے تحت ایک مختلف ریل سرنگ کے لیے کام شروع ہو چکا تھا لیکن اس وقت کی وفاقی حکومت نے۔کرس کرسٹی نے منصوبے کو منسوخ کر دیا تھا جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فنڈز جاری کرنے سے انکار کیا تھا
This post was originally published on VOSA.