نیویارک(ویب ڈیسک)میک ڈونلڈ پر ہونے والی فائرنگ کا ڈراپ سین ہو گیا ،واقعہ میں گینگ کی دو خواتین ملوث پائی گئیں ہیں جن کی دو کم عمر لڑکوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد لڑکیوں کے دوست نے میک ڈونلڈ کے اندر داخل ہو کر 13اور 12سالہ لڑکے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا اور حملہ آور فرار ہوگئے تھے ۔زخمی بچوں کا کسی گینگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیویارک پولیس کا کہنا ے کہ حملہ آور کی نشاندہی ہو گئی ہے اور ساتھ ہی ایک لڑکی بھی پہچان ہوئی ہے ،ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ لڑکے برگر کھانے گئے تو لڑکیاں میک ڈونلڈ سے باہر نکل رہی تھین کہ اس دوران ان کے درمیان تلک کلامی ہوئی ۔واقعہ کے وقت ایک لڑکی دوست کے ساتھ فون پر تھی تو اس کا دوست موقع پر پہنچ گیا اور فائرنگ کردی ۔
This post was originally published on VOSA.