پوسٹل اسٹامپ کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ،اطلاق14جولائی سے ہوگا

نیویارک (ویب ڈیسک)کسی کو پوسٹل اسٹامپ  کی ضرورت ہے تو خرید کر رکھ لے کیونکہ  رواں سال دوسری مرتبہ اضافہ ہورہا ہے ۔14 جولائی سے ایک فرسٹ کلاس فارایور اسٹیمپ کی قیمت 68 سینٹ سے 73 سینٹ ہوجائے گی ۔یو ایس پوسٹل سروس گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کورئیر ،میل سروسز،اسٹامپ  کےنرخوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ  جنوری 2024 میں ڈاک ٹکٹ کی قیمت میں 2 سینٹ کا اضافہ ہوا تھا۔یو ایس پی ایس نے کہا ہے کہ آپریٹنگ اخراجات پر افراط زر کا دباؤ جاری ہے اس لیے  قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ۔موجودہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے تاکہ پوسٹل سروس کو بہت زیادہ مطلوبہ ریونیو فراہم کیا جا سکے تاکہ 10 سالہ ڈیلیورنگ کے ذریعے مطلوبہ مالی استحکام حاصل کیا جا سکے۔ ڈیلیورنگ فار امریکہ کا منصوبہ 2021 میں پوسٹ ماسٹر جنرل لوئس ڈی جوئے نے پوسٹل سروس کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے تجویز کیا تھا۔ایجنسی نے کہا ہے کہ یو ایس پی ایس کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ سستی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.