شدید گرمی سے نیویارک کے سب وے اسٹیشن صحرا کا منظر پیش کرنے لگے،مسافر نڈھال

نیویارک(ویب ڈیسک) شدید گرمی  کے باعث نیویارک کے سب وے اسٹیشن  مسافروں کے لیے صحرا بن گئے ۔پلیٹ فارم 4،5اور6 کو مسافروں کے لیے ناقابل برداشت قرار دیا گیا ہے۔ہیرالڈ اسکوائر کو گرم ترین اسٹیشنوں میں سے ایک اسٹیشن سمجھا جانے لگا ہے۔مسافر جو سب وے سسٹم پر انحصار کرتے ہیں ان کے پاس گرمی سے بچنے کے لیے بہت کم آپشنز ہیں کیونکہ وہ گرم پلیٹ فارم پر ٹرین  انتظار کرتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک والوں کے خیال میں سب سے زیادہ گرم اسٹیشن4،5اور6ہیں ،ان اسٹیشنوں پر ٹرینوں کا انتظار کرنا مسافروں کے لیے ناقابل برداشت ہوجاتا ہے۔یہاں پر گرمی ٹن اینٹوں یا صحرا کی طرح لگتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق تھرمامیٹر کی جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ گرمی کے دوران پلیٹ فارم پر درجہ حرارت  98 ڈگری ہوتا ہے  لیکن ایک بار جب ٹرین پلیٹ فارم پر واپس آتی ہے تو یہ درجہ حرارت 90 ڈگری تک ہوتا ہے ۔نیویارک کے بہت سے لوگ ہیرالڈ اسکوائر کو گرمیوں کے گرم ترین اسٹیشنوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔دوسری جانب ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سب وے کاروں یا بسوں میں گرمی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ ایجنسی سب ویز میں مسافروں کو کچھ ریلیف دینے پر کام کر رہی ہے۔

This post was originally published on VOSA.