معروف علماء اکرام کا کاروباری شخصیت اشفاق شیخ کے دفتر کا دورہ

 پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پیر سید احسان الحق شاہ اور نیویارک میں مقیم پیر سید صفدر حسین شاہ نے  پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری اور سماجی شخصیت اشفاق شیخ کے دفتر کا دورہ کیا  اور کمیونٹی  کے افراد سے ملاقات کی۔نیو یارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری اور سماجی شخصیت اشفاق شیخ کے دفترمیں دورے کے موقع پر دونوں علماء اکرام کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں پھول پیش کئے گئے۔اس موقع پر اشفاق شیخ  نے شرکاء سے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی  کے کردار کو اجاگر کیا۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے پیر سید احسان الحق شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نت نئے فتنے جنم لے رہے ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ اپنی آنیوالی نسلوں کو ختم نبوت کا درس دیں تاکہ  اسی عقیدے کو فروغ ملے۔

اس موقع پر اشفاق شیخ کے لئے دعائے خیر بھی کی گئی۔ملاقات میں معروف نعت خواں اصغر چشتی، مسلم لیگ ن کے صدر راجہ رزاق اور چودھری ریاض سمیت کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دورے کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.