
سعودی عرب:سعودی عرب میں ای سپورٹس ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں جس میں 60 ممالک کے 15 سو سے زائد کھلاڑی شریک ہیں پاکستانی ای سپورٹس کے ماہر کھلاڑی بھی مقابلوں میں شریک ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ جاری ہے 25 اگست تک جاری رہنے والے ای سپورٹس مقابلوں میں 60 مختلف ممالک کے 15 سو سے زائد کھلاڑی 21 مختلف گیمز میں بیک وقت شرکت کر رہے ہیں اور مختلف راونڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں پاکستانی ای سپورٹس کے ماہر کھلاڑی بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں جو پرجوش بھی ہیں اور جیت کا عزم بھی رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ای سپورٹس کو جس طرح فروغ دیا ہے اس سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا مزید شوق پیدا ہوگا ای سپورٹس ورلڈ کپ میں 60 ملین ڈالر انعامی رقم رکھی گئی ہے
This post was originally published on VOSA.