نیو یارک: میئر ایڈمز کی رواں  ہفتے متوقع شدید گرمی پر بریفنگ

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نےرواں ہفتے متوقع شدید گرمی کے بارے میں کے دوران کہا ہے کہ گرمی کی یہ لہر غیر معمولی طور پر شدید ہو سکتی ہےجو شہریوں کی صحت  کے لئے شدید خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ میئر ایڈمز نے شہر کی تیاریوں، حفاظتی تدابیر اور شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔بریفنگ کے دوران میئر ایڈمز نے بتایا کہ نیشنل ویدر سروس نے ہیٹ ایڈوائزری جاری کی ہے جو کل صبح 10 بجے تک نافذ العمل ہے،یعنی صبح کے وقت تک یہ ایڈوائزری موثر رہے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگلے چند دنوں میں گرمی اور نمی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت 101 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔میئر ایڈمز نے کہا کہ گرمی کو کم نہ سمجھا جائے اور یاد دلایا کہ مغربی ریاستہائے متحدہ میں شدید گرمی کے اثرات نے 28 سے زیادہ افراد کی جان لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حقیقی ہے اور گرمی کی لہریں جان لیوا ہو سکتی ہیں۔انہوں نے شہر کی تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ 500 سے زیادہ کولنگ سینٹرز موجود ہیں، جو لائبریریوں سمیت شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ نیویارک کے ساحل صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اور پولز کے اوقات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نیویارک والوں کو 311 پر کال کر کے یا آن لائن ٹھنڈا رہنے کے اضافی طریقے تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ کم آمدنی والے نیو یارکرز  کے لیے فیڈرل ہوم انرجی اسسٹنس پروگرام کے ذریعے ایئر کنڈیشنرز دستیاب ہیں۔میئر ایڈمز نے توانائی کے استعمال کو کم کرنے کی بھی تاکید کی تاکہ برقی نظام پر دباؤ کم ہو۔ آخر میں، میئر نے شہریوں کو ہائیڈریٹ رہنے، باہر جانے  اور اپنے پڑوسیوں اور پالتو جانوروں کا خیال رکھنے کی یاد دہانی کروائی۔ انہوں نے نوٹیفائی این وائے سی  کے لیے سائن اپ کرنے کی بھی ترغیب دی جو مختلف زبانوں میں دستیاب ہے۔

This post was originally published on VOSA.