ایڈمز کابینہ کے تین اہم عہدوں کے چیف آف اسٹاف کی تقرری

نیویارک سٹی کے  میئر ایرک ایڈمز نے  شہری حکومت  کے  انتظامی امور کو مزید بہتر  طورپر چلانے کے لیے اپنی کابینہ کے تین اہم عہدوں کے چیف آف اسٹاف کی تقرری کردی ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے چونسی پارکر کو پبلک  سیفٹی کے ڈپٹی میئر کا اسسٹنٹ ریگی تھامس کو فرسٹ ڈپٹی میئر کے دفتر میں چیف آف اسٹاف اور فرینک ڈوائر کو  ڈپٹی میئر برائے مواصلات کے دفتر میں چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔ میئر نیویارک  نےکیتھرین مارو کو چیف آف اسٹاف کے دفتر میں فرسٹ ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر ترقی دی ہے ۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہماری انتظامیہ روزانہ محنت کرتی ہے تاکہ نیو یارکرز کو محفوظ رکھیں، ہمارے شہر کو معاشرتی نفع پہنچائے اور شہر کو زندگی کے لحاظ سے بہتر بنایا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چانسی، ریجی، فرینک اور کیتھرین عوامی اور نجی شعبوں  وسیع تجربات رکھتے ہیں جو ہمارے شہری کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مدد کریں گے۔

This post was originally published on VOSA.