نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین مین سن سیٹ پارک کے قریب رہائشی عمار ت میں آگ لگنے سے دو فائر فائٹرز سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔فائر فائٹرز کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ایف ڈی این وائی کے حکام کا کہنا ہے کہ چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر آگ لگی ہوئی تھی۔فورا ریسکیو کا عمل شروع کیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش اور لوگوں کو باہر نکالا ۔اس دوران دو فائر فائٹرز سمیت13افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں6کی حالت نازک ہے ۔متاثرہ افراد کو ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔
This post was originally published on VOSA.