نیویارک پولیس سب وے اسٹیشنوں سے اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لیے متحرک

نیویارک(ویب ڈیسک) گن سکیننگ ٹیکنالوجی جلد ہی نیویارک سٹی کے سب وے ااسٹیشنوں پر ایک حقیقت بننے جارہی ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران واہلکار ممکنہ طور پر جمعہ یا پیر  سے سب وے اسٹیشنوں پر اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لیے جانچ پڑتال شروع کر دے گا لیکن پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ کب سے جانچ پڑتال کا عمل شروع کرئے گا۔ میئر ایرک ایڈمز کے مطابق سکینر ایک پائلٹ پروگرام کا حصہ ہیں اور بالآخر وہ ہر موڑ پر نصب ہو جائیں گے۔پولیس نے چند ماہ قبل اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایک افسر ڈیمو کے حصے کے طور پر الیکٹرومیگنیٹک ڈیٹیکٹر سے گزرا تو ڈیٹیکٹر نے اس کی سروس گن کو اس کے جسم کے بائیں جانب پکڑ لیا۔سکینر موبائل پانچوں بوروں کے کسی بھی سب وے سسٹم میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پبلک انفارمیشن آفیسر طارق شیپارڈ نے  میڈیا کو بتایا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  جلد ہی جانچ شروع کرے گا ۔ یہ عمل  چند گھنٹوں کے لیے ہو گا اور یہ وہی گھنٹے ہوں گے جس میں ہم وہاں بیگ چیک کر رہے ہیں۔لہذا یہ ہمارے پولیس افسران یا اس جیسی کسی چیز کی جگہ نہیں لے رہا ہے، یہ ٹول باکس میں صرف ایک اور ٹول ہے۔

This post was originally published on VOSA.