
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میوزیم کے سامنے سونیا میسی کے قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی میں شریک لوگوں نے الینوائے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ سونیا میسی کی تصویر پر پھول رکھے اور موم بتیاں روشن کیں۔ایک پولیس افسر نے تین ہفتے قبل میسی کو اس کے گھر کے اندر گولی مار دی تھی جب اس کے ہاتھ میں برتن تھا جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتولہ پولیس افسر کو کہہ رہی ہے کہ وہ اسے تکلیف نہ دیں۔ریلی میں شریک لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سونیا میسی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
This post was originally published on VOSA.