نوجوان کو برونکس میں بیدری سے قتل کرنے کے بعد لاش یونکرز ماؤنن بارڈر پھینک دی گئی

ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزدار آلہ سے جسم کے اعضاء علیحدہ کیے اور سر،ٹانگیں شاپر میں ڈال کر پھینکے گئے جس کے بعد اعضاء کو آگ لگادی گئی

 نیویارک(ویب ڈیسک)یونکرزماؤنٹ ورنن  ویسٹ اسٹیشن سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جسے بیدری کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیشن پر پڑے شاپر سے سر،دھڑ اور ٹانگیں ملی تھیں جنہیں جلا کر پھینک دیا گیا تھا۔پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص کو برونکس میں قتل کیا گیا ہے جس کے بعد جسم کے اعضاء علیحدہ کیے گئے اور کچھ اعضاء مذکورہ اسٹیشن پر پھینکے گئے۔پولیس کویہ باقیات میٹرو نارتھ ہارلیم لائن پر ماؤنٹ ورنن ویسٹ اسٹیشن کے بلاکس سے دریافت ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ہاتھ کاٹے گئے اور دانت بھی نکلے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے  لاش کی شناخت میں تاخیر ہوئی۔کٹے ہوئے ہاتھ اور پاؤں اس وقت دریافت ہوئے جب پولیس نے پیر کی دیر رات برونکس میں 903 راجرز پلیس پر سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کیا اور اپارٹمنٹ کا جائزہ لیا ۔مذکورہ اعضاء اپارٹمنٹ کے کچن سے ملے تھے جبکہ اس شخص کا باقی جسم، سر، دھڑ اور ٹانگیں، یونکرز کی شاپنگ کارٹ میں موجود تھیں۔پولیس کو برونکس اپارٹمنٹ  کے بیڈ روم سے منشیات اور بندوق بھی برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ کار متاثرہ کی شناخت اور موت کی وجہ کا تعین کررہے ہیں اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔فی الحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

This post was originally published on VOSA.