نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کاK9یونٹ پیرس اولمپک سیکورٹی پر تعینات

نیویارک (ویب ڈیسک)پیرس اولمپک میں امریکا کی ٹیم 104سونے کے تمغے حاصل کرکے غلبہ حاصل کر رہی ہے تو دوسری طرف  لوگوں کی دیکھ بھال اور سیکورٹی کے لیے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 9Kیونٹ کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ  کھلاڑی اور شائقین محفوظ طریقے سے کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر رالف ڈی لا کروز نے کہا کہ انہیں مختلف قسم کے دھماکہ خیز مواد ڈی فیوز کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اور دھماکہ خیز مواد کی مختلف اقسام ہیں جنہیں ہینڈل کیا جاتا ہے۔حکام نے افسران رالف ڈی لا کروز اور مائیکل فینامور کو پیرس میں سیکیورٹی ٹیم میں شامل کیا اور اب یہ وہاں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔افسران اور ان کے K9 یونٹ پیرس پہنچے اور فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔مذکورہ یونٹ کتوں کو تربیت بھی دیتا ہے۔آفیسر کروز نے کہا کہ کتے سیکورٹی میں ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں اور ایک حیرت انگیز تجربہ تھا کہ ہم ان تمام مختلف ممالک کے ساتھ اس بڑے پیمانے پر کام کرنے کے قابل ہوئے۔

This post was originally published on VOSA.