ٹیکساس،غیر کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے لازمی انسپیکشن کی شرط ختم

محکمہ پبلک سیفٹی پروگرام کی مد میں ساڑھے 7 ڈالر رجسٹریشن کے ساتھ اضافی وصول کرے گا۔ میٹروپیلیٹن علاقے اس چھوٹ سے محروم رہیں گے۔ کمرشل گاڑیوں کے موجودہ قانون کو برقرار رکھا ہے

ٹیکساس، آسٹن(بیورو رپورٹ) ریاست ٹیکساس کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ  ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی (ڈی پی ایس) نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی توسیع کے لئے انسپیکشن کی لازمی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیکساس ڈی پی ایس کے مطابق یکم جنوری 2025 سے، غیر تجارتی گاڑیوں کو رجسٹریشن سے پہلے گاڑیوں کے حفاظتی معائنہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹیکساس کے بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں رجسٹرڈ غیر کمرشل گاڑیوں پر اس اعلان کا اطلاق نہیں ہو گا۔ انہیں ہر سال بدستور رجسٹریشن سے قبل لازمی انسپیکشن کرانا ہو گی۔

  تفصیلات کے مطابق ریاست ٹیکساس کے ہاؤس بل 3297، جسے 88 ویں اجلاس نے مقننہ منظور کیا تھا اور 2023 میں گورنر گریگ ایبٹ نے قانون میں دستخط کیے تھے۔ اس بل کا باقاعدہ اطلاع یکم جنوری 2025 سے ہو گا جس کے تحت ریاست ٹیکساس میں غیر تجارتی گاڑیوں کے لیے وہیکل سیفٹی انسپیکشن پروگرام کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ایمیشن کاؤنٹیز میں رجسٹرڈ گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔ ڈی پی ایس ایس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریاست ٹیکساس کے وہ شہری جن کی گاڑیاں بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں (کاونٹیز) میں رجسٹرڈ ہیں وہ انسپیکشن سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی۔ ان علاقوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے ایمیشن ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔ ٹیکساس کے باشندے جن کی گاڑیاں ایمیشن کاؤنٹیوں میں رجسٹرڈ ہیں، انہیں اب بھی ایمیشن ٹیسٹ  (انسپیکشن) کروانے کی ضرورت ہوگی۔ ڈی پی ایس ٹیکساس کے مطابق بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں گیلوسٹن کاونٹی، ڈیلاس کاونٹی، کولن کاونٹی، ڈینٹن کاونٹی، فورڈ بینڈ کاونٹی، برازوریہ کاونٹی، ایلس کاونٹی، جانسن کاونٹی، کافمین کاونٹی، پارکر کاونٹی، راک وال کاونٹی، ٹیرنٹ کاونٹی، ٹریویس کاونٹی، ولیمسن کاونٹی، الپاسو کاونٹی بیکسار کاونٹی کے علاقے شامل ہیں جن پر ایمیشن ٹیسٹ کرانے شرط بدستور قائم رہے گی۔ ڈی پی ایس ٹیکساس کے مطابق یکم جنوری 2025 سے،غیر تجارتی گاڑیوں کو رجسٹریشن سے پہلے گاڑیوں کے حفاظتی معائنہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم ریاست میں تمام غیر تجارتی گاڑیاں 7.50 ڈالر کے معائنے کے پروگرام کی تبدیلی کی فیس سے مشروط ہوں گی۔ جب آپ ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلز میں اپنی گاڑی کو رجسٹر کرائیں گے تو یہ فیس میں شامل ہو جائے گی۔  ٹیکساس میں خریدی گئی نئی گاڑیاں (جو موجودہ یا پچھلے ماڈل سال کی خریداری کی تاریخ پر ہیں) جو پہلے ٹیکساس یا کسی اور ریاست میں رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہیں۔ ان کے لیے دو سال کے لیے 16.75 ڈالر کی ابتدائی معائنہ پروگرام کی تبدیلی کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ ریاست ٹیکساس کے محمکہ پبلک سیفٹی کے علان کے مطابق ٹیکساس میں تمام تجارتی گاڑیوں کو اب بھی پاسنگ وہیکل سیفٹی معائنہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ چونکہ انہیں اس حفاظتی معائنے کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی، تجارتی گاڑیاں معائنے کے پروگرام کی تبدیلی کی فیس سے مستثنیٰ ہوں گی تاہم ان تمام کمرشل گاڑیوں کو اب بھی مقررہ معیاد سے قبل سالانہ رجسٹریشن کرانا ہوگی جبکہ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بدستور ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلز کے زیر انتظام رہے گا۔

   

This post was originally published on VOSA.