نیوجرسی کے شہریوں کے لیے ایک ہفتہ ٹرین سروس مفت

نیو جرسی(ویب ڈیسک) نیوجرسی کے گورنمنٹ فل مرفی نے جمعرات کے روز شہریوں کو بڑے تحفے کا اعلان کیا کہا ہے کہ  شہری نیو جرسی ٹرانزٹ  ٹرین سروس ایک ہفتے تک مفت سفر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسافروں سخت موسم گرما کا مقابلہ کیا ہے  لہذا مسافروں کو ایک ہفتے کے لیے کرائے سے چھٹی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں امٹرک کو درپیش آنے والے مسائل کی تحقیقات کررہے ہیں اور جدید تقاضوں کے مطابق سروس کو ڈھالا جارہا ہے ۔گورنر کا کہنا تھا کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ  اس فیصلے سے مسافروں کو کچھ راحت ملے گی۔ ہم نیو جرسی والوں کو بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہیں انہوں نے آخر میں نیوجرسی والوں کا شکریہ ادا کیا جو پبلک ٹرانزٹ پر انحصار کرتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہری  پہلے ہی ماہانہ ٹکٹ خرید چکے ہیں تو بچت سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔ ان صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے، ٹکٹ وینڈنگ مشینوں (TVMs) یا ٹکٹ ونڈوز پر ستمبر کے ماہانہ پاس کی خریداری پر خود بخود 25% رعایت ملے گی۔یہ رعائت 26اگست سے2ستمبر تک ہو گی۔

This post was originally published on VOSA.