نامور گلوکار محمد رفیع کی یاد میں تقریب کا اہتمام

ریاض:سعودی عرب میں نامور گلوکار محمد رفیع کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی گلوکاروں نے محمد رفیع کے یادگار گیت گا کر سماں باندھ دیا جس سے بھارتی اور پاکستانی شہری خوب محظوظ ہوئے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ یاد رفیع کی تقریب پاکستانی اور بھارتی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر سعودی عرب میں مقیم معروف گلوکار عبدالرحیم اوپلا نے محمد رفیع کے گیت گا کر سماں باندھ دیا جبکہ گلوکارہ حیبہ اور دیویکہ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور شرکاء خوب محظوظ کیا۔اس موقعہ پر معروف پاکستانی نوجوان شاعر وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ محمد رفیع پاکستان اور ہندوستان کے سانجھے گلوکار تھے جنھیں دونوں ممالک میں یکساں طور پر آج بھی پسند کیا جاتا ہے سنگر عبدالرحیم اوپلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم ایشیائی ممالک کے افراد محمد رفیع کو شوق سے سنتے ہیں اور آج بھی محمد رفیع اپنی آواز اور گیتوں کی شکل میں لوگوں میں مقبول ہیں

This post was originally published on VOSA.