امریکا میں مچھر کے کاٹنے سے نیا وائرس پھیلنے لگا

سلوتھ بخار میں مبتلا21لوگ ہسپتالوں میں منتقل ،وائرس کیوبا سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پھیلا

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا میں مچھر کے کاٹنے سے نیاوائرس سلوتھ فیور پھیلنے لگا ہے ۔جس سے حکام کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ نیا وائرس کیوبا سے واپس آنے والے امریکی شہریوں کی جہ سے پھیلا ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اختیاط برتیں اور مچھروں سے بچیں۔سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(CDC) کے مطابق16 اگست تک کیوبا سے واپس آنے والے امریکی مسافروں میں Oropouche وائرس کی بیماری میں مبتلا  پائے گئے اور21 لوگ ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔یہ لوگ سلوتھ فیور میں مبتلا پائے گئے۔سی ڈی سی نے کہا کہ معالجین اور صحت عامہ کے دفاتر وائرس سے آگاہ رہیں اور مشتبہ کیسز کی جانچ کریں اور مسافر خود کو کیڑوں کے کاٹنے سے بچائیں۔حکام نےسلوتھ فیور  کے بارے میں بتایا کہ وائرس ایک آرتھروپوڈ سے پیدا ہوتا ہے،یعنی ایک قسم کا وائرس جو کہ کیڑوں کے ایک گروپ سے متاثرہ آرتھروپوڈس کے کاٹنے سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔یہ وائرس بنیادی طور پر انسانوں میں culicoides prariensis کے ذریعے پھیلتا ہے۔مذکورہ وائرس پہلی بار 1955 میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ایک گاؤں میں ایک جنگلاتی کارکن میں دریافت ہوا تھا۔حکام نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ کیوبا اور ممکنہ طور پر کیریبین میں کہیں اور امریکہ میں پھیل رہا ہے۔حکام نے سلوتھ فیور کی علامات کے بارے میں بتایا کہ Oropouche وائرس کی بیماری کا انکیوبیشن پیریڈ3 سے 10 دن کا ہوتا ہے اور ڈینگی، زیکا اور چکن گونیا سمیت اسی طرح کی بیماریوں کی علامات شامل ہیں۔اسی طرح عام علامات میں بخار، سر درد، سردی لگنا، پٹھوں میں درد اور جوڑوں کا درد شامل ہیں، جو عام طور پر تقریباً دو سے سات دن تک رہتا ہے اور پھر غائب ہو جاتا ہے۔مریضوں کو متلی، الٹی، ددورا، روشنی کی حساسیت، چکر آنا اور آنکھوں کے پیچھے درد سمیت دیگر علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

This post was originally published on VOSA.