ایلون مسک کی کمپنی کو لائسنس نہ ملنے کی وجہ منظر عام پر آگئی

نیویارک(ویب ڈیسک) وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کیمونیکیشن نے ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک کو آپریشنز کیلئے لائسنس نہ ملنے سے متعلق دستاویز جاری کردی ہیں۔

دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک اداروں کے تکنیکی اور ریگولیٹری خدشات کی تعمیل کیلئے تیار نہیں ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق انٹرنیٹ کمپنی سمیت دیگر سیٹلائٹ براڈبینڈ کمپنیاں پاکستان میں آنے کی خواہشمند ہیں اور سٹار لنک سمیت دیگر کمپنیوں نے لائسنس کی ضروریات کو پورا نہیں کی۔

اس کے علاوہ رجسٹریشن کا کوئی میکنزم نہ ہونے کی وجہ سے بھی سٹار لنک کی درخواست پر عمل میں تاخیر ہوئی۔

This post was originally published on VOSA.