امریکا میں سرسوں کا تیل ممنوعہ کیوں؟

نیویارک(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول سرسوں کا تیل ناصرف امریکا میں ممنوعہ سمجھا جاتا ہے۔ بلکہ یہاں سرسوں کے تیل میں کھانا پکانے پر پابندی بھی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے دیسی اسٹورز پر سرسوں کا تیل دستیاب تو ہوتا ہے، لیکن ساتھ ہی اس پر کھانے میں نہ استعمال کرنے کی ہدایت درج ہوتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق امریکا میں سرسوں کا تیل یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے منع ہے۔ اس تیل سے مدافعتی نظام، پھیپھڑوں اور جلد پر منفی اثرات کا خدشہ ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اگرچہ خوراک میں یورک ایسڈ کی تھوڑی مقدار محفوظ ہے۔ لیکن طویل عرصے تک اس کی زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے امریکا بھر میں سرسوں کے تیل میں کھانا پکانے پر پابندی عائد ہے۔

This post was originally published on VOSA.