واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دلچسپ فیچر کا اضافہ

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئے سرچ فیچر کا اضافہ کیا ہے، جو جلد ہی نئی اپڈیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

نئے فیچر میں ایک ’جفی اسٹیکر‘شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تیزی سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرسکتے ہیں۔ یہ جفی اسٹیکر واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ پر دستیاب ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے میں اسٹیکرز کو دوبارہ ترتیب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس میں موواسٹیکر ٹو دا ٹاپ کا نیا آپشن دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے ذریعے میڈیا ویوئر کے تجربے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز یا جفز پر براہ راست میڈیا ویوئر اسکرین سے ہی جواب دے سکتے ہیں یا ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.