نیویارک: “گھوسٹ پلیٹس” والی 132 گاڑیاں ضبط، 1,500 سے زائد چالان جاری

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں مقامی حکام نے رواں ماہ اگست میں 100 سے زیادہ گھوسٹ پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔

نیویارک میں میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ مقامی حکام نے اگست میں 100 سے زیادہ گاڑیاں ضبط کیں. جن پر "گھوسٹ پلیٹس” یعنیٰ غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس تھیں۔ حکام کے مطابق ایسی گاڑیوں کو ڈرائیور ٹول کی ادائیگی سے بچنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ یہ کریک ڈاؤن این وائے پی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیا۔ جس کے دوران 100 سے زیادہ گاڑیاں ضبطاور 1,500 سے زیادہ چالان جاری کیے گئے۔ پولیس نے آپریشن میں متعدد دیگر خلاف ورزیوں پر بھی گاڑیاں ضبط کیں، جن میں ٹولز کی عدم ادائیگی، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں، اور معطل لائسنس شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایم ٹی اے کی صدر کیتھرین شیریڈن کہتی ہیں کہ ٹول کی ادائیگی سے بچنے کے لیے گھوسٹ پلیٹس کا استعمال ناقابل برداشت ہے، لہذا قانون توڑ کر اپنی گاڑی کھونے کا خطرہ مول نہ لیں۔ اپنے ٹولز ادا کریں۔ گورنر کیتھی ہوچل نے کہا کہ گھوسٹ پلیٹس ریاست کو ملینز ڈالرز کا نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس لیے گھوسٹ پلیٹس والے ڈرائیوروں کو نشانہ بنانا بڑے جرائم سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ادھر 1 ستمبر سے نیا ریاستی قانون بھی نافذ ہوا ہے، جس میں گھوسٹ پلیٹس اور نمبر پلیٹ کورز کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

This post was originally published on VOSA.