پاکستانی نوجوان یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

نوجوان شاہ زیب خان کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا،نوجوان نے سوشل میڈیا پر یہودیوں کے حوالے سے پوسٹ کی تھی

نیو یارک(ویب ڈیسک) کینیڈا میں پاکستانی نوجوان کو یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نوجوان کی شناخت20سالہ شاہ زیب خان کے نام سے جاری کی گئی ہے جس نے نیویارک میں یہودیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ مجرمانہ شکایت کے مطابق، 20 سالہ محمد شاہ زیب خان کو اس ہفتے کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ۔جہاں اس نے بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کے لیے نیویارک جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔شکایت میں کہا گیا کہ گزشتہ نومبر میں خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ  یہودیوں کے بارے میں پوسٹ کیا اور ایک خفیہ میسجنگ ایپ پر دولت اسلامیہ کے لیے اپنی حمایت کے بارے میں بات کرنا شروع کی تھی ۔ خان بروکلین میں واقع ایک یہودی مرکز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن وہ 100 فیصد سیٹ نہیں تھے اور تجویز کے لیے کھلے دکھائی دیتے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ اس کے پاس کسی ہتھیار تک رسائی تھی۔بس خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ اسرائیلی یہودیوں پر حملے کی بات چیت کرتا تھا ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اس سال 7 اکتوبر کو نیویارک شہر میں ایک دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس میں داعش کے نام سے زیادہ سے زیادہ یہودیوں کومارنا شامل تھا ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  پہلے ہی مقدس ایام سے پہلے یہودیوں کی اضافی سیکورٹی کے منصوبے تیار کر رہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.