لانگ آئی لینڈ:تالاب میں دو بہنیں ڈوب کر جاں بحق،عدالتی ریمانڈ پرقتل کا ملزم جیل منتقل

کوئنز میں فائرنگ سے3افراد زخمی،پولیس کو چیلسی میں28سالہ خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی تلاش

نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں ہولٹس وِل میں ایک اپارٹمنٹ کے پیچھے دو بہنیں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں ہیں۔دونوں بہنوں کی عمریں2اور4سال بتائی گئی ہیں۔دونوں بہنوں کے رشتہ داروں نے  ہفتہ کی دوپہر 3 بجے کے قریب لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی اور پڑسیوں کی مدد تلاش شروع کردی ۔جس کے بعد محلے کے لوگوں نے لڑکیوں کو تالاب کے پاس پایا اور پانی سے لاشیں باہر نکالی جس سے خاندان غم میں مبتلا ہے۔لڑکیاں پانی تک کیسے پہنچیں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔سوفولک کاؤنٹی ہومیسائیڈ اسکواڈ تفتیش کر رہا ہے۔علاوہ ازیں سفولک کاؤنٹی پولیس نے لانگ آئی لینڈ سے سوٹ کیس سے ملنے والی خاتون کے قتل کے کیس میں31 سالہ رونالڈ شروڈر کو عدالتی ریمانڈ پر سفولک کاؤنٹی کی جیل میں منتقل کردیا ہے ۔ملزم کو12ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرفتاری کے وقت  ملزم سے جنسی دوائیاں اور منشیات بھی برآمد کی ہیں جو کہ عدالت میں پیش کی گئیں ہیں۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے31سالہ سیکیا جونز کو قتل کرنے کے بعد لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور لانگ آئی لینڈ کے جنگل میں پھینک دی تھی۔پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔درین اثناءنیویارک کے علاقے کوئنز مسلح شخص کی فائرنگ سے3افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس حملہ آور کو تلاش کررہی ہے۔فائرنگ کا واقعہ لارلٹن میں اتوار کی الصبح پیش آیا ۔تفتیش کاروں نے 220 ویں اسٹریٹ پر علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ شخص کے دھڑ اور24 سالہ شخص کی گردن میں گولی لگی۔ ان دونوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ 24 سالہ شخص کو دھڑ میں گولی لگی اس کی  حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔مزید براں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں چیلسی کے مقام پر ایک شخص نے 28سالہ خاتون سے نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 28سالہ خاتون ھیلسی میں فٹ پاتھ سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے تعاقب کرنا شروع کردیا جیسے ہی خاتون ویسٹ 26 ویں اسٹریٹ اور 11 ویں ایوینیو کے چوراہے کے قریب پہنچی تو ملزم نے خاتون کی پتلون کو کھینچا اور پشت کو پکڑ لیا۔واقعہ کے بعد28 سالہ متاثرہ خاتون کافی پریشان ہے لیکن اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

This post was originally published on VOSA.