نیو ہیمپشائر کے گورنر نے ایک شخص کی جان بچالی

نیو ہیمپشائر :نیو ہیمپشائر کے گورنر نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے لابسٹر کھانے کے مقابلے میں شریک ایک شخص کی جان بچائی جب اس کی حلق میں لابسٹر پھنس گیا اور اسے سانس نہیں آرہا تھا اس دوران گورنر نے ایکشن لیا اور شخص کی جان بچانے کے لیے آگے بڑھے۔اس حوالے سےگورنر کرس سنونو نے کہا کہ مقابلے کے  دوران  جوش  دیکھنے میں آیا ۔میں نے سب سے پہلے دیکھا کہ مقابلہ کرنے والوں کی قطار کے بالکل آخر میں موجود آدمی کا دم گھٹ رہا ہے۔ اس لیے میں آگے بڑھا اور فوری طور پر اسے ہیملچ دینا شروع کر دیا۔مقابلہ کرنے والے کرسچن مورینو نے اپنے سینے پر ٹیپ کرنا شروع کر دیا تھا تاکہ یہ ظاہر ہو کہ وہ سانس نہیں لے سکتا۔

This post was originally published on VOSA.