اسپرنگ فیلڈ، اوہائیو میں پالتو جانوروں کے کھانے کی اطلاعات بے بنیاد قرار

 اوہائیو(ویب ڈیسک)اوہائیو سے متعلق انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کہ اسپرنگ فیلڈ ،اوہائیو میں تارکین وطن جانور کھاتے ہیں۔اس بحث میں شدت اس وقت آئی جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کود پڑے  اور حوالہ دیا کہ تارکین وطن اسپرنگ فیلڈ میں پالتو جانور کھا رہے ہیں۔اسپرنگ فیلڈ میں، وہ کتے کھا رہے ہیں۔ ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ جو لوگ آئے ہیں وہ بلیوں کو کھا رہے ہیں۔ وہ وہاں رہنے والے لوگوں کے پالتو جانور کھا رہے ہیں۔اوہائیو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بیان جاری کیا کہ وہ امریکی حکومت کو اوہائیو میں لامحدود تعداد میں تارکین وطن بھیجنے سے روکنے کے لیے قانونی اختیارات کا جائزہ لے گی۔ نیوز کانفرنس میں اوہائیو کے گورنمنٹ مائیک ڈی وائن نے تسلیم کیا کہ اسپرنگ فیلڈ میں ہیٹی سے15ہزار تارکین وطن منتقل ہوئے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کے ذریعے جانوروں کے اغوا یا دیگر رویے کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں دہرایا تھا۔اسپرنگ فیلڈ پولیس ڈویژن نے بیان جاری کیا ہے کہ  شہر میں پالتو جانوروں کے چوری یا کھائے جانے کی کوئی مقامی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ وائرل کہانی کا آغاز اسپرنگ فیلڈ فیس بک گروپ سے ہوا، جہاں  پر ایک لڑکی پوسٹ کیا تھا کہ اس کی بلی  ہیٹی سے تعلق رکھنے والی پڑوسی کے گھر میں درخت کی شاخ سے لٹکی پائی گئی

This post was originally published on VOSA.