قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ ٹاور،ناساؤ کولیزیم،بیڈ منسٹر کی سیکیورٹی میں اضافہ

نیویارک(ویب ڈیسک) ایف بی آئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر دوسرے قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔اس ضمن میں ٹرمپ کی نیویارک،نیوجرسی  سمیت دیگر ریاستوں میں واقع جائیدادوں پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔پراپرٹی پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ ٹرمپ نے ناساؤ کاؤنٹی میں انتخابی ریلی متوقع ہے۔ ناساؤ کاؤنٹی میں میں متوقع انتخابی ریلی میں سیکورٹی سخت کردی جائے گئی اسی طرح ٹرمپ اب جہاں کہیں بھی جائیں گئے تو ان کی سیکورٹی سخت ہو گی ۔سیکرٹ سروس نے اتوار کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ کے گولف کورس پر ایک بندوق بردار پر فائرنگ کی تھی جس سے اس کی رائفل گر گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔سابق صدر اور موجودہ ریپبلکن صدارتی امیدوار کو کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔ پولیس نے راستے میں جھاڑیوں سے کچھ اہم اشیاء بھی برآمد کیں جن میں بشمول ایک اے کے۔47طرز کی گن اور دو بیگ شامل ہیں۔ملزم کی  شناخت 58 سالہ ریان ویزلی روتھ کے نام سے ہوئی ہے۔

This post was originally published on VOSA.